سابق سربراہ ایف بی آِئی نے سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھا، صدر ٹرمپ

امریکی صدر نے فوکس نیوز چینل سے انٹرویو میں ایف بی آئی کے سابق سربراہ کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنایا

993261
سابق سربراہ ایف بی آِئی نے سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھا، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا دفاع کیا ہے کہ  سابق وفاقی تحقیقاتی بیورو  کے ڈائریکٹر جیمز کومے نے ان کے خلاف 'چال ' چلی تھی۔

امریکی فوکس نیوز چینل سے انٹرویو میں ٹرمپ نے وزارت ِ قانون کے چیف انسپکٹر  کی رپورٹ میں  مورد ِ الزام ٹہرائے گئے ایف بی آئی کے سابق  سربراہ کومے کے خلاف کڑی نکتی چینی کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے  جیمز کومے کے سن 2016 میں ہیلری کلنٹن کی الیکٹرونک میلز تحقیقات کے 'ایف بی آئی کے طریقہ کار  کی خلاف ورزی کرنے  تا ہم اس دوران کسی قسم کا سیاسی  مفاد بالائے طاق نہ رکھنے' کی شکل میں  نتائج پر اپنے اعتراضات پیش کیے۔

انہوں نے اس بات کا دفاع کیا ہے کہ  کومے نے "سیاسی مفادات کو آڑے رکھا" اور ان کے خلاف  چالیں چلیں جبکہ ایف بی آئی نے بھی ان کی مخالفت  کی تھی۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ تمام تر چوروں  کی پشت پناہی کرنے والے کومے ہی تھے،   ان کی بر طرفی  ملکی خدمات میں نمایاں  حیثیت رکھتی ہے، دوسری جانب وزارت قانون نے روس تحقیقات کے حوالے سے ان کو مکمل طور پر بے قصور قرار دے دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں