جاپان، جنوبی کوریا اور چین کے درمیان اتفاق رائے طے پا گیا

جاپان، جنوبی کوریا اور چین کے درمیان انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون اور نیو جنریشن کمیونیکیشن نیٹ ورک کے مشترکہ تجارتی استعمال  کے موضوعات پر اتفاق رائے طے پا گیا

980534
جاپان، جنوبی کوریا اور چین کے درمیان اتفاق رائے طے پا گیا

جاپان، جنوبی کوریا اور چین کے درمیان انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون اور نیو جنریشن کمیونیکیشن نیٹ ورک کے مشترکہ تجارتی استعمال  کے موضوعات پر  اتفاق رائے کی یاد داشت پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔

جنوبی کوریا  کے وزیر برائے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی یو ینگ مِن نے اپنی چینی ہم منصب میاو وِی اور جاپانی ہم منصب سیکو نودا کے ساتھ ٹوکیو میں ملاقات کی۔

سات سال کے بعد کی جانے والی پہلی سرکاری ملاقات میں وزراء نے چوتھے صنعتی دور کے نام سے پہچانی جانے والیا ور دنیا بھر میں اقتصادیات اور روزگار  کی شکلوں کو بنیادی شکل میں تبدیل کرنے والی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی کی تشکیل کے موضوع پر اتفاق رائے کر لیا ہے۔

تینوں ممالک نے نیو جنریشن 5G موبائل کمیونیکیشن نیٹ ورک  کےمشترکہ تجارتی استعمال  کے لئے اتفاق رائے کی یاد داشت پر دستخط کر دئیے ہیں۔

تینوں ممالک نئی ٹیکنالوجی کے انفراسٹرکچر کو سال 2020 میں ٹوکیو موسم گرما  کے اولمپکس اور 2022 کے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں استعمال  کے لئے تیار حالت میں لانے کا ہدف رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں