روس: قائد حزب اختلاف صدارتی امیدواری کےلیے نااہل قرار،انتخابات کے بائیکاٹ کی دھمکی

روسی  الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر   قائد حزب اختلاف   اور صدر پوٹین کے ناقد الیکسی ناوالنی کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے جس پر انہوں نے عوام سے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے

875647
روس: قائد حزب اختلاف صدارتی امیدواری کےلیے نااہل قرار،انتخابات کے بائیکاٹ کی دھمکی

روسی  الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر   قائد حزب اختلاف   اور صدر پوٹین کے ناقد الیکسی ناوالنی کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔

وہ آئندہ  سال  روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے مقابلے میں انتخابات لڑنا چاہتے تھے۔

 اس فیصلے کے بعد روسی قائد حزب اختلاف  نے عوام سے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ 41سالہ ناوالنی حالیہ چند ماہ سے ملک بھر میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر چکے تھے۔

روس میں صدارتی انتخابات کا انعقاد آئندہ سال  مارچ میں ہوگا۔

یاد رہے کہ  روسی صدر ولادیمیر پوٹین گزشتہ 17 سالوں  سے اقتدار میں ہیں۔



متعللقہ خبریں