شمالی کوریا کے آمر لیڈر کو دنیا یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے:ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایشیائی ممالک کے دورے سے واپسی پراپنے ٹی وی خطاب میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے  آمر لیڈرکودنیا کویرغمال بنانے کی نہ تو اجازت دیں گے اور نہ ہی  اس کے کسی  بہکاوے میں   آئیں گے

848497
شمالی کوریا  کے آمر لیڈر کو دنیا یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے:ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایشیائی ممالک کے دورے سے واپسی پراپنے ٹی وی خطاب میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے  آمر لیڈرکودنیا کویرغمال بنانے کی نہ تو اجازت دیں گے اور نہ ہی  اس کے کسی  بہکاوے میں   آئیں گے۔

 چینی صدرشی جن پنگ نے بھی تسلیم کیا ہے کہ شمالی کوریا چین کیلئے بڑاخطرہ ہے جب کہ چینی صدرنے شمالی کوریا کے خلاف معاشی اقدامات استعمال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

اس سے پیشتر امریکی وزارت دفاع اورجنوبی کوریا کے حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے امریکہ  تک مارکرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی شمالی کوریا کے سرکاری اخبارنے اپنے رہنما کم جونگ اُن کی توہین پرڈونلڈ ٹرمپ کو سزائے موت کا مستحق ٹھہراتے ہوئے اُنہیں ایک بزدل شخص قراردیا اور  لکھا  تھا کہ شمالی کوریا کے عوام سزائے موت سنا چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں