امریکہ: ہم عراق کی زمینی سالمیت کے حق میں ہیں

اس ریفرینڈم کی وجہ سے امریکہ کا عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے عوام کے ساتھ تاریخی تعلق متاثر نہیں ہو گا: ہیتھر نارٹ

814191
امریکہ: ہم عراق کی زمینی سالمیت کے حق میں ہیں

امریکہ نے کہا ہے کہ ہم عراق کی زمینی سالمیت کے حق میں ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر نارٹ نے موضوع سے متعلق جاری کردہ  تحریری بیان میں  کہا ہے کہ عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے ریفرینڈم کے فیصلے نے ہمیں بہت مایوس کیا ہے۔

نارٹ نے کہا ہے کہ "اپنی حدود سے باہر کے علاقوں کو بھی شامل کر کے عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے یک طرفہ  طور پر کئے گئے ریفرینڈم کے فیصلے نے امریکہ کو شدید مایوس کیا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس ریفرینڈم کی وجہ سے امریکہ کا عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے عوام کے ساتھ تاریخی تعلق متاثر نہیں ہو گا لیکن ریفرینڈم کے ساتھ اٹھایا جانے والا یہ قدم عراقی کرد علاقائی انتظامیہ اور اس کے عوام کے حوالے سے عدم استحکام اور مشکلات میں اضافہ کر دے گا ۔

نارٹ نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ریفرینڈم کی وجہ سے عراقی کرد علاقائی انتظامیہ  کے عراقی انتظامیہ  اور دیگر ہمسائیوں کے ساتھ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ، متحد، وفاقی، جمہوری اور خوشحال عراق کے حق میں ہے اور عراقیوں کے اپنے مقاصد کے حصول   کے لئے اور اس حوالے سے آئین میں تبدیلیوں  کے لئے مددگار ہونے کے مواقع  پر نگاہ رکھے گا۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان سارا سینڈریس  نے بھی کل عراقی کرد علاقائی انتظامیہ میں منعقدہ ریفرینڈم کے بارے میں جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ "دہشت گرد تنظیم داعش  کا قلع قمع کرنے اور ایران کو پس قدمی پر مجبور کرنے کے لئے ہم ایک متحدہ عراق کی امید کرتے ہیں"۔



متعللقہ خبریں