لگتا ہے شمالی کوریا پر جنگ کا خبط سوار ہے: نکی ہیلی

اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ  نکی ہیلی نے کہا کہ لگتا ہے کہ شمالی کوریا جنگ کےلیے بھیک مانگ رہا ہے جبکہ  امریکہ  شمالی کوریا سے تجارتی تعلقات رکھنے والے ممالک  پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے

801081
لگتا ہے شمالی کوریا پر جنگ کا خبط سوار ہے: نکی ہیلی

اقوام متحدہ   میں چین کے ن سفیر  لیو جی  نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو  خطے میں  جنگی ماحول پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

 سلامتی کونسل   نے امریکہ ،جاپان،فرانس،برطانیہ اور جنوبی کوریا  کی درخواست پر  اتوار کے روز  شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے  پرہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ۔

 اجلاس میں  چینی سفیر نے  کہا کہ  شمالی کوریا کا یہ حملہ  باعث تشویش ہے  اور   ہماری خواہش ہے کہ یہ بحران مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

 دوسری جانب امریکی نمائندہ  نکی ہیلی   نے کہا کہ  لگتا ہے کہ شمالی کوریا جنگ کےلیے بھیک مانگ رہا ہے جبکہ  امریکہ  شمالی کوریا سے تجارتی تعلقات رکھنے والے ممالک  پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

 روسی سفیر واسیلی نیبین زیا  کا کہنا تھا کہ  شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے  جس کی مذمت کرنے  سمیت  اس مسئلے کو سیاسی و سفارتی طریقے سے حل کرنا ضروری ہے ۔

 فرانسیسی و برطانوی نمائندوں نے   بھی عالمی ممالک   سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ   شمالی کوریا پر اقتصادی پابندیوں    کے نفاذ کےلیے ایک دوسرے کو اعتماد میں لیں۔

 

 



متعللقہ خبریں