تشدد اور نفرت کو قبول نہیں کیا جائے گا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

نسلیت پرستی کے مظاہرے امریکہ میں کوئی نئی پیش رفت نہیں ہیں، یہ مسئلہ صرف ڈونلڈ ٹرمپ یا باراک اوباما کے دور سے متعلق نہیں ہے  بلکہ ایک طویل عرصے سے ہمارے ملک کو درپیش مسئلہ ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

788884
تشدد اور نفرت کو قبول نہیں کیا جائے گا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ورجینیا سے منسلک شہر شارلٹ وِل میں نسلیت پرستوں کے کے مظاہرے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ٹرمپ نے منعقدہ پریس کانفرنس میں شارلٹ وِل  میں نسلیت پرستوں اور مخالفوں کے درمیان پیش آنے والے واقعات پر ردعمل کا اظہار کیا  ہے اور کہا ہے کہ تشدد اور نفرت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم پیش آنے والے ان کثیر الجہتی تشدد اور نفرت کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

ٹرمپ نے کہا کہ نسلیت پرستی کے مظاہرے امریکہ میں کوئی نئی پیش رفت نہیں ہیں، یہ مسئلہ صرف ڈونلڈ ٹرمپ یا باراک اوباما کے دور سے متعلق نہیں ہے  بلکہ ایک طویل عرصے سے ہمارے ملک کو درپیش مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ملک کے زخموں پر مرہم رکھنا چاہیے ان زخموں کی تاریخ بہت پیچھے تک جاتی ہے۔ ہر کوئی ان مسائل کا حل چاہتا ہے اور ہم بھی ان مسائل کے حل کے لئے فوری طور پر ہر طرح کے اقدامات کریں گے۔

دوسری طرف امریکی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق نسلیت پرستی کے مخالف مظاہرین کے گروپ پر چلتی گاڑی چڑھا دی  گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

شہر میں نسلیت پرستوں اور نسلیت پرستی مخالف  گروہوں کے درمیان تشدد کے واقعات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں