وینیزویلا:حکومت نواز گروہ کا اسمبلی پر بموں سے حملہ،متعدد ارکان زخمی

وینزویلا میں حکومت نواز گروہ نے قومی اسمبلی پر بموں اور دھماکہ خیز مواد سے حملہ کر دیا اور مرکزی دروازہ توڑ کر عمارت میں داخل ہو گئے

765522
وینیزویلا:حکومت نواز گروہ کا اسمبلی پر بموں سے حملہ،متعدد ارکان زخمی

وینزویلا میں حکومت نواز گروہ نے قومی اسمبلی پر بموں اور دھماکہ خیز مواد سے حملہ کر دیا اور مرکزی دروازہ توڑ کر عمارت میں داخل ہو گئے۔

اس حملے  میں متعددافراد زخمی ہو گئے۔

خبر کے مطابق حکومت نواز گروہ نے وینزویلا میں قومی اسمبلی کا محاصرہ کیا  جبکہ  100سے زائد افراد نے بموں اور دھماکا خیزمواد سے حملہ کر کے 350سے زائد افراد کو کئی گھنٹوں تک محصور کیے رکھا ۔

پائپوں اور لاٹھیوں کے ساتھ مظاہرین مرکزی دروازہ توڑ کر قومی اسمبلی میں داخل ہوئے جبکہ  حزب اختلاف کے ارکان  نے چھپ کر اپنی جان بچائی۔
حملے کے نتیجے میں حزب اختلاف  ارکان اور صحافیوں سمیت 350افراد کئی گھنٹوں تک محصور رہے، تشدد سے  بعض  ارکان سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عمارت میں کئی دھماکے بھی سنے گئے۔
 دریں اثنا ،امریکہ نے وینزویلا میں قومی اسمبلی پر حملے کی مذمت کی ہے۔



متعللقہ خبریں