امریکہ: خلیجی ممالک کا اپنے اندیشوں کو تاحال تفصیلی شکل نہ دے پانا واشنگٹن کو حیران کر رہا ہے

قطر کے بارے میں  خلیجی ممالک کا اپنے اندیشوں کو تاحال تفصیلی شکل نہ دے پانا واشنگٹن کو حیران کر رہا ہے۔ کیا ان کا مقصد حقیقی معنوں میں دہشت گردی ہے: ہیتھر نارٹ

756907
امریکہ: خلیجی ممالک کا اپنے اندیشوں کو تاحال تفصیلی شکل نہ دے پانا واشنگٹن کو حیران کر رہا ہے

امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیتھر نارٹ نے کہا ہے کہ" قطر کے بارے میں  خلیجی ممالک کا اپنے اندیشوں کو تاحال تفصیلی شکل نہ دے پانا واشنگٹن کو حیران کر رہا ہے۔ کیا ان کا مقصد حقیقی معنوں میں دہشت گردی ہے؟"

ہیتھر نارٹ نے اپنی معمول کی پریس کانفرنس میں قطر کے خلاف پابندی کے اطلاق 5 جون کو ہوا لیکن سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ابھی تک رائے عامہ کو اس پابندی کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا اور یہ صورتحال ہمیں حیران کر رہی ہے۔

اس صورتحال کے بارے میں امریکہ کے اندیشوں کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ " جیسے جیسے اس مبہم کیفیت کے دورانیے میں اضافہ ہو رہا ہے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات  کے اقدام کے بارے میں شبہات  بھی زیادہ ہوتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر ہمارے سامنے ایک سیدھا سادا سوال یہ ہے کہ "جو قدم اٹھا گیا ہے کیا وہ حقیقتاً قطر کے دہشت گردی کے ساتھ تعاون  کے بارے میں دعووں کے نتیجے میں اٹھایا گیا ہے یا پھر  اس کا تعلق  خلیجی ممالک کے درمیان ایک طویل عرصے چلتے چلے آنے والے مسائل سے ہے؟"

قطر نے امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان پر ممنونیت کا اظہار کیا ہے ۔

قطر کی وزارت خارجہ  کے پریس دفتر  کے سربراہ سعید الرمحئی کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ قطر بین الاقوامی برادری کی تسلیم کردہ پُر امن بنیادوں پر استوار ڈائیلاگ کے طریقے سے بحران کے حل پر یقین  رکھتا ہے اور کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح  کی طرف سے خلیجی پلیٹ فورم سے بحران کے حل کے لئے کی گئی کوششوں کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں قطر کے اعلیٰ سطح پر دہشت  گردی کے ساتھ تعاون کرنے کے موقف کا دفاع کیا تھا جبکہ امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے قطر پر عائد کی گئی پابندیوں میں نرمی پیدا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔  



متعللقہ خبریں