نیٹو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مزید تعاون فراہم کرے گا

نیٹو  کی  عراقی سیکورٹی قوتوں  کی تربیت   کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔  اسی طرح افغانستان میں بھی  اس چیز کو جاری رکھا جائیگا

739725
نیٹو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مزید تعاون فراہم کرے گا

نیٹو کے سیکرٹری جنرل  ینز  اسٹولٹن برگ    کا کہنا ہے کہ  میثاق نے   داعش کے خلاف بین  الاقوامی اتحاد  میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے تا ہم یہ  محارب   ذمہ داریاں نہیں لے گا۔

اسٹولٹن برگ نے  پریس  کانفرس    میں  نیٹو اجلاس  میں لیے گئے فیصلوں  پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے بتایا کہ   دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں میثاق کی کوششوں میں  اضافے   کے  حوالے سے  ایک عملی منصوبے پر مطابقت   قائم ہوئی ہے۔

داعش کے خلاف  اتحاد یوں کو  فراہم   کردہ   امداد  میں اضافے کا فیصلہ کیے جانے کا ذکر کرنے والے نیٹو کے سیکرٹری جنرل   کا کہنا تھا کہ اس دائرہ کار میں   گشتی پروازوں میں اضافہ کیا جائیگا ، اس طرح  خفیہ معلومات   کے تبادلے  کو مزید مؤثر بنایا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ  نیٹو  کی  عراقی سیکورٹی قوتوں  کی تربیت   کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔  اسی طرح افغانستان میں بھی  اس چیز کو جاری رکھا جائیگا۔

نیٹو ۔ روس تعلقات  کے بھی سربراہی اجلاس میں  ایجنڈے میں  آنے  کا ذکر کرنے والے سٹولٹن برگ نے کہا کہ "اتحادی قوتیں ،  جھڑپیں چھیڑنے  کے بجائے   ، تصادم کو روکنے اور امن کے قیام کے لیے       کوشاں رہتی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں