چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق

اس معائدے  کے تحت  بینکنگ کے شعبے سے کر لے گوشت کی تجارت کے معاملات شامل ہیں۔ یہ امریکہ اور چین کے تجارتی تعلقات کی تاریخ میں حاصل ہونے والی سب سے بڑی کامیابی ہے

731318
چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق

امریکہ  اور چین کے درمیان  تجارتی معاہدہے پراتفاق کرلیا گیا ہے۔ 

اس معائدے  کے تحت  بینکنگ کے شعبے سے کر لے گوشت کی تجارت کے معاملات شامل ہیں۔

یہ امریکہ اور چین کے تجارتی تعلقات کی تاریخ میں حاصل ہونے والی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جنپنگ کے درمیان فلوریڈا میں واقع ٹرمپ کی نجی رہاش گاہ پر طے پانے والے سمجھوتہ کے بعد یہ پیش رفت ہوئی ہے۔

امریکہ میں مال مویشیوں کی تجارت سے متعلق افراد کی تنظیم نے اس معاہدے کو سراہتے ہوئے کہا کہ چینی منڈی تک رسائی ان کے لیے بہت ضروری ہے۔

محکمہ تجارت کے مطابق ایک اہم پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ اس سمجھوتہ کے تحت امریکی مائع گیس چین کو برآمد کی جائے گی اور چینی کمپنیاں "کسی بھی وقت مائع گیس کے امریکی برآمد کندگان کے ساتھ سمجھوتہ کر سکتی ہیں جن میں طویل المدتی سمجھوتے بھی شامل ہیں"۔

 



متعللقہ خبریں