امریکہ: معروف ٹیلی ویژن چینلوں نے صدر ٹرمپ کے اشتہار کو بین کر دیا

امریکہ میں سی این این، این بی سی، سی بی ایس، اے بی سی اور دیگر ٹیلی ویژن چینلوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت کے پہلے 100 دنوں کی کامیابیوں پر مبنی اشتہار کو نشر کرنے سے انکار کر دیا

727807
امریکہ: معروف ٹیلی ویژن چینلوں نے صدر ٹرمپ کے اشتہار کو بین کر دیا

امریکہ میں سی این این، این بی سی، سی بی ایس، اے بی سی اور دیگر ٹیلی ویژن چینلوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت کے پہلے 100 دنوں کی کامیابیوں پر مبنی اشتہار کو نشر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اشتہار میں معروف ٹیلی ویژن رپورٹروں کو ، ان کے چہروں پر "جھوٹی خبر" کی گرافک کے ساتھ، دکھایا گیا ہے۔

اشتہار کی نشرو اشاعت کو رد کرنے والے ٹیلی ویژن چینلوں کا کہنا ہے کہ اشتہار حقیقت کی عکاسی نہیں کرتا  اور  اشتہار سے گرافک  ہٹائے جانے کی صورت میں  ہم اس کو نشر کر سکتے ہیں۔

سی این این کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا  گیاہے کہ " کرنٹ میڈیا جھوٹی خبر نہیں ہے  اور اگر کرنٹ میڈیا جھوٹی خبر نہیں ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اشتہار جھوٹ پر مبنی ہے"۔

تاہم صدر ٹرمپ  کی بہو اور اشتہاری مہم کی مشیر لارا ٹرمپ نے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

لارا ٹرمپ نے  کہا ہے کہ اپنی نشریات سے ہم آہنگ نہ ہونے  کی وجہ سے سی این این ، اے بی سی ، سی بی ایس اور این بی سی نے ہمارے اشتہار کو بین کرنے کا راستہ منتخب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سینسر ،آزادیوں کو اہمیت دینے والے، ہر شہری کے لئے باعث تشویش ہے۔

لارا نے کہا کہ مین سٹریم میڈیا صرف اسی وقت تک آزادیوں کے حق میں رہ سکتا ہے جب تک کہ صورتحال اس کے حق میں ہو۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ   اپنے اور اپنی انتظامیہ کے بارے میں تمام تنقیدوں کو جھوٹی خبریں قرار دے رہے ہیں  اور انہوں نے امریکی  ذرائع ابلاغ کو جھوٹا اور فریبی ہونے کا قصوروار ٹھہرا یا ہے ۔



متعللقہ خبریں