نائیجیریا: مغوی لڑکیوں میں سے مزید 82 لڑکیوں کو رہا کر دیا گیا

نائیجیریا میں دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کی طرف سے 3 سال قبل  اغوا کی جانے والی چیبوک کی لڑکیوں میں سے مزید 82 لڑکیوں کو رہا کر دیا گیا

727196
نائیجیریا: مغوی لڑکیوں میں سے مزید 82 لڑکیوں کو رہا کر دیا گیا

نائیجیریا میں دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کی طرف سے 3 سال قبل  اغوا کی جانے والی چیبوک کی لڑکیوں میں سے مزید 82 لڑکیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

نائیجیریا کی وزارت مواصلات  کے ترجمان سیگون آدیمی کے جاری کردہ بیان کے مطابق چیبوک کی مغوی لڑکیوں میں سے مزید 82 لڑکیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

صدر محمد بخاری نے اپنے  اس سے قبل کے بیان میں کہا تھا کہ "ہم، 3 سال قبل چیبوک کے علاقے میں  بوکو حرام کے ایک اسکول پر حملے کے دوران اغوا کی جانے والی طالبات کی رہائی کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے  کہ بوکوحرام نے صوبہ بورنو سے منسلک شہر چیبوک  میں 14 اپریل 2014 کو لڑکیوں کے ایک ہوسٹل والے اسکول پر حملہ کیا اور دہشت گردوں نے اسکول کی 276 طالبات کو اغوا کر لیا تھا۔ مغوی لڑکیوں میں سے 57 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی تھیں تاہم 219 کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا تھا۔



متعللقہ خبریں