ماحولیاتی تبدیلیوں  کے لئے منعقدہ مارچ ٹرمپ مخالف مارچ میں تبدیل ہو گئی

مارچ  صدر ٹرمپ کے وائٹ ہاوس کے پہلے 100 دنوں کے اختتام پر کے موقع پرکی گئی اور اس میں صدر ٹرمپ کے موحولیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر جاری کردہ بیانات اور پالیسیوں پر تنقیدی تقریریں کی گئیں

723095
ماحولیاتی تبدیلیوں  کے لئے منعقدہ مارچ ٹرمپ مخالف مارچ میں تبدیل ہو گئی

امریکہ میں ماحولیاتی تبدیلیوں  کے لئے منعقدہ مارچ ٹرمپ مخالف مارچ میں تبدیل ہو گئی۔

اطلاع کے مطابق واشنگٹن، شکاگو اور ڈنور میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے لئے مارچ کا اہتمام کیا گیا۔

یہ مارچ  صدر ٹرمپ کے وائٹ ہاوس کے پہلے 100 دنوں کے اختتام پر کے موقع پرکی گئی اور اس میں صدر ٹرمپ کے موحولیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر جاری کردہ بیانات اور پالیسیوں پر تنقید  ی تقریریں کی گئیں۔

مارچ کے دوران بھاری حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ گلوبل وارمنگ  کی روک تھام کے لئے امریکہ سمیت 190 ممالک کی طرف سے قبول کئے جانے والے پیرس سمجھوتے سے نکلنے کا خیال رکھتی ہے۔

علاوہ ازیں صدر ٹرمپ نے  ماحولیاتی تحفظ  کے ادارے کے لئے بھی سنجیدہ پیمانے پر  کٹوتیوں کی تجویز پیش کی ہے۔

دوسری طرف ٹرمپ کے حامیوں نے  پینسلوانیا کے دارالحکومت ہیرس برگ میں جلوس نکالا ۔

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں وائٹ ہاوس میں پہلے 100 دنوں کو ہیجان آمیز اور پیداواری قرار دیا۔

انہو ں نے کہا کہ اخباری نمائندوں نے وائٹ ہاوس کے  ظہرانے میں شرکت کرنے کی بجائے اپنے حامیوں کے ساتھ ہونے کو ترجیح دی ہے۔

ٹرمپ نے پہلے بھی اخباری نمائندوں کو فریبی اور امریکی عوام کے دشمن قرار دیا تھا   اور مذکورہ خطاب میں بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

خطاب کے دوران بعض اخباری نمائندوں نے روسی پرچم لہرائے جن کے اوپر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام تحریر تھا۔

اس پر ٹرمپ کے حامیوں نے ردعمل کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں چھوٹے پیمانے پر بحرانی کیفیت پیدا ہوئی۔

واقعے پر صدر ٹرمپ نے بھی ردعمل کا اظہار کیا اور روسی پرچم لہرانے والوں کے لئے  "نکلیں یہاں سے" ، انہیں یہاں سے نکالیں "کے  الفاظ استعمال کئے ۔



متعللقہ خبریں