شامی اہلکاروں پر امریکی پابندیاں،وزیر خزانہ نے ہدایات جاری کردیں

امریکہ نے شام کے سرکاری اہلکااروں پر تعزیرات عائد کر دی ہیں جو اس ماہ کے اوائل میں کیے گئے سارن گیس کے مبینہ حملے کے جواب میں کیا گیا ہے جس میں درجنوں شہری ہلاک ہوئے

719643
شامی اہلکاروں پر امریکی پابندیاں،وزیر خزانہ نے ہدایات جاری  کردیں

امریکہ نے شام کے سرکاری اہلکااروں پر تعزیرات عائد کر دی ہیں جو اس ماہ کے اوائل میں کیے گئے سارن گیس کے مبینہ حملے کے جواب میں کیا گیا ہے جس میں درجنوں شہری ہلاک ہوئے۔

وزیر خزانہ  اسٹیون منوشن نے اس بات کا اعلان گزشتہ روز کیا۔

 بتایا گیا ہے کہ  شامی اہلکاروں  کے امریکہ میں موجود تمام اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ  یہ 271 اہلکار شام کے سائنسی مطالعے اور تحقیقی مرکز کے ملازمین ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ  کا خیال ہے کہ چار اپریل کو خان شیخون کے قصبے پر ہونے والا حملہ شامی صدر بشار الاسد کی حکومت نے العشیرات کے فضائی اڈے سے کیا تھا۔

کیمیائی حملے کے نتیجے میں  کرب میں مبتلا بچوں کی تصاویر دیکھ کر، صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فیصلہ کیا تھا کہ فوجی اقدام لازم ہوگیا ہے جس کے  دو روز بعد امریکہ نے ہدف بنا کر فضائی اڈے پر میزائل حملہ کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں