پینٹاگون: شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کیا ہے

میزائل ،سینپو شہر  کے جوار میں فائر کیا گیا اور میزائل فائر کئے جانے سے مختصر مدت کے بعد پھٹ گیا

713476
پینٹاگون: شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کیا ہے

امریکہ کی وزارت دفاع  پینٹاگون نے شمالی کوریا  کے میزائل تجربہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پینٹاگون کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق امریکی پیسیفک فورسز کمانڈ دفتر نے تصدیق کی ہے  کہ شمالی کوریا  نے ہوائی کے مقامی وقت کے مطابق  15 اپریل  کو صبح 11 بجکر 21 منٹ پر  میزائل فائر کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل ،سینپو شہر  کے جوار میں فائر کیا گیا اور میزائل فائر کئے جانے سے مختصر مدت کے بعد پھٹ گیا۔

تاہم یہ چیز ابھی واضح نہیں ہے کہ شمالی کوریا نے کس نوعیت کا میزائل استعمال کیا ہے۔



متعللقہ خبریں