ٹرمپ دور میں واشنگٹن کے لئے ہمارے اعتماد میں کمی آئی ہے: پوتن

دونوں ممالک کے باہمی تعلقات  میں اعتماد  کا درجہ کام چلانے کی سطح پر ہے خاص طور پر فوجی سطح پر یہ کہنا ممکن ہے کہ تعلقات میں بہتری  آنے کی بجائے کمی پیدا ہوئی ہے: ولادی میر پوتن

711110
ٹرمپ دور میں واشنگٹن کے لئے ہمارے اعتماد میں کمی آئی ہے: پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں واشنگٹن کے لئے ہمارے اعتماد میں کمی آئی ہے۔

پوٹن نے روس   کے 'میر24 'ٹی وی چینل  کے لئے انٹرویو میں  اس سوال کے جواب میں کہ کیا یہ کہنا ممکن ہے کہ ٹرمپ دور میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اوباما دور سے زیادہ خراب ہو گئے ہیں؟ صدر پوٹن نے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات  میں اعتماد  کا درجہ کام چلانے کی سطح پر ہے خاص طور پر فوجی سطح پر یہ کہنا ممکن ہے کہ تعلقات میں بہتری  آنے کی بجائے کمی پیدا ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ شامی فوج کے گذشتہ ہفتے ادلب میں کیمیائی حملہ کرنے کے دعووں  کے بعد امریکہ نے حمص  کے جوار میں ایک فوجی ائیر بیس  کو نشانہ بنایا جو ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کا سبب بنا تھا۔

امریکہ نے اس حملے کے ساتھ پہلی دفعہ شامی حکومت کو براہ راست ہدف بنایا تھا۔



متعللقہ خبریں