ہمارےخفیہ ادارے میڈیا کی کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے  گزشتہ  روز اپنے اور روس کے درمیان مبینہ رابطوں سے متعلق خبروں پر ذرائع ابلاغ کو تنقید کا نشانہ  بنایا اور ملک کے خفیہ اداروں پر الزام لگایا کہ وہ ذرائع ابلاغ کوخبروں  کی ناجائزافشا میں ملوث ہیں

673405
ہمارےخفیہ ادارے میڈیا کی کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے  گزشتہ  روز اپنے اور روس کے درمیان مبینہ رابطوں سے متعلق خبروں  پر ذرائع ابلاغ کو تنقید کا نشانہ  بنایا اور ملک کے خفیہ اداروں پر الزام لگایا کہ وہ ذرائع ابلاغ کوخبروں  کی ناجائزافشا میں ملوث ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ   ہمارے خفیہ ادارے  صیغہ راز    سے متعلق خبریں میڈیا کو دیتے ہیں جو کہ  امریکی اقدار کے منافی ہے۔

 یاد رہے کہ ٹرمپ جنھیںٕ عہدہ سنبھالے ایک ماہ سے بھی کم وقت ہوا ہے نے  کہا کہ روس کے ساتھ اُن کے روابط  ایک بکواس  ہے جس کا مقصد محض ہیلری کلنٹن کی متعدد غلطیوں کی پردہ پوشی کرنا ہے اور  جس کی وجہ سے اُنھیں انتخابی شکست ہوئی تھی ۔

اُنھوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے جھوٹے ادارے اپنے سازشی نظریات اور کھلی نفرت پر مبنی باتیں پھیلانے میں مصروف ہیں۔



متعللقہ خبریں