عبداللہ فارماجو صومالیہ کے نئے صدر منتخب،ایردوان کی مبارک باد

صومالیہ کے سابق وزیراعظم محمد عبداللہ محمد فارماجو  ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں اور انھوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جنہیں صدر ایردوان نے مبارک باد کا پیغام ارسال کیا ہے

668461
عبداللہ فارماجو صومالیہ کے نئے صدر منتخب،ایردوان کی مبارک باد

صومالیہ کے سابق وزیراعظم محمد عبداللہ محمد فارماجو  ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں اور انھوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

امریکہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ محمد عبداللہ محمد صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں منتخب ہوئے ہیں۔

صدارتی انتخاب کے لیے دارالحکومت  موغادیشو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے  کے ایک محفوظ ہال میں منعقدہ پارلیمان کے اجلاس میں رائے شماری ہوئی۔

صومالی قانون سازوں نے انھیں دوسرے مرحلے میں فیصلہ کن برتری دلا دی تھی جس کی وجہ سے تیسرے مرحلے کے لیے رائے شماری کی نوبت ہی نہیں آئی ہے اور ان کے مدمقابل سبکدوش ہونے والے صدر حسن شیخ محمود نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔

 نو منتخب  صدر  نے کہا کہ یہ صومالیہ اور صومالی عوام کی فتح ہے۔

صدر ایردوان نے  عبداللہ فارماجو   کو صدر منتخب ہونے  پر مبارک باد  پیش کی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں