ٹرمپ۔ایردوان پہلی ٹیلی فونک ملاقات،دو طرفہ تعلقات پرغور

ر رجب طیب ایردوان  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ  ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا

667518
ٹرمپ۔ایردوان پہلی ٹیلی فونک ملاقات،دو طرفہ تعلقات پرغور

 صدر رجب طیب ایردوان  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ  ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔

یہ بات چیت تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی جس میں دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔

 ترک  صدارتی ذرائع کے مطابق ، دونوں  سربراہوں نے  دہشت گردی کے خلاف  مشترکہ کوششوں  پر عمل درآمد   کا اعادہ کیا ۔

 صدر ٹرمپ نے  کہا کہ اُن کا ملک نیٹو کے رکن ملک  ترکی    سے تعلقات  کو اہمیت دیتا ہے  جس کی داعش کی سرکوبی کےلیے  جدوجہد قابل تعریف ہے ۔

 قابل توجہ امر تو یہ ہے کہ  اس بات چیت کے فوراً بعد امریکی وزیر خارجہ  ریکس ٹیلرسن  کے ساتھ ٹرمپ نے ایک ملاقات کی  ۔



متعللقہ خبریں