شدید بارشیں، برّاعظم ایشیاء کے جنوبی ممالک میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی

تھائی لینڈ کے جنوب میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے 21 افراد ہلاک ہو گئے، ملک میں پروازوں کو معطل کر دیا گیا

647307
شدید بارشیں، برّاعظم ایشیاء کے جنوبی ممالک میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی

شدید بارشوں  کے نتیجے میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے  برّاعظم ایشیاء کے جنوبی ممالک میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

تھائی لینڈ کے جنوب میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تقریباً ایک ملین افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور ملک میں پروازوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

فلپائن کے جنوب میں  ٹراپیکل طوفان زندگی کو متاثر کر رہا ہے۔

70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے طوفان کے بعد سیلابی ریلے کا بھی خدشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

ملک  میں اس وقت تک 6 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا  چکا ہے۔



متعللقہ خبریں