صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت پر روس کے خلاف کاروائی کی جائے گی: صدر اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت پر روس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

631669
صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت پر روس کے خلاف کاروائی کی جائے گی: صدر اوباما

 امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت پر روس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

 صدربراک اوباما نے کہا  ہے کہ  اس بات پر کوئی شک نہیں کہ جب ایک غیر ملکی حکومت انتخابات کی ساکھ پر اثر انداز ہوتی ہے تو ہمیں ایکشن لینے کی ضرورت ہے اور ہم یہ کاروائی اپنی مرضی سے کریں گے۔ روس کے صدر اس حوالے سے ہمارے جذبات سے واقف ہیں کیونکہ انہوں نے خود ان سے براہ راست اس بارے میں بات کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی انٹیلیجنس ادارے نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن کی ڈرامائی شکست کے پیچھے روسی ہیکرز کا ہاتھ ہے اور اس میں روسی حکومت بھی براہ راست ملوث ہے تاہم روسی حکومت اور انتخابات میں کامیاب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کی تردید کی ہے۔



متعللقہ خبریں