نائیجیریا: گرجا گھر کی چھت گر گئی سینکڑوں ہلاک

نائیجیریا کے جنوب مشرقی شہر اُیو  میں ایک کلیسا کی چھت گرنے کے نتیجے میں 160 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

628679
نائیجیریا: گرجا گھر کی چھت گر گئی سینکڑوں ہلاک

نائیجیریا کے جنوب مشرقی شہر اُیو  میں ایک کلیسا کی چھت گرنے کے نتیجے میں 160 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نئے بشپ  کے اپنے فرائض کا آغاز کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب کی مناسبت سے  لوگ کلیسا میں جمع تھے۔

کئی ٹن وزنی چھت گرنے کے نتیجے میں 160 افراد ہلاک ہو گئے ہیں البتہ حکام  کو خدشہ ہے کہ یہ تعداد 200 سے تجاوز کر سکتی ہے۔

کلیسا  زیر تعمیر  تھا اور حادثے کی وجہ  کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ  لاگوس شہر میں  سن 2014 میں بھی  اس سے مشابہہ ایک عبادت گاہ منہدم ہو گئی تھی جس میں 116 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں