آج سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سربراہی اجلاس شروع

جنرل اسمبلی کے 26 ستمبر تک جاری رہنے والے اجلاس میں اقوام متحدہ کی رکن ریاستوں کے 135 سربراہانِ مملکت و حکومت شرکت کر رہے ہیں، جب کہ 50 ممالک کے وزراء اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کر رہے ہیں

573913
آج سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سربراہی اجلاس شروع

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی 71 واں  اجلاس کا سالانہ سربراہی اجلاس نیویارک میں شروع ہو گیا ہے۔ اس اجلاس میں عالمی رہنما شدت پسندی، شامی تنازعے، ماحولیاتی تبدیلیوں اور مہاجرین کے بحران جیسے موضوعات پر بات چیت کریں گے۔

جنرل اسمبلی کے 26 ستمبر تک جاری رہنے والے اجلاس میں اقوام متحدہ کی رکن ریاستوں کے 135 سربراہانِ مملکت و حکومت شرکت کر رہے ہیں، جب کہ 50 ممالک کے وزراء اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ 

اجلاس میں شرکت کے لیے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے 135 سربراہانِ مملکت و حکومت کے علاوہ 50 ممالک کے وزراء بھی نیویارک پہنچ رہے ہیں۔ یہ اجلاس 26 ستمبر تک جاری رہے گا۔ منگل کے روز  36 ممالک کے رہنما مختلف بین الاقوامی مسائل سے متعلق اپنے اپنے ممالک کا نقطہء نظر پیش کریں گے، جب کہ ہفتے کے روز اس اجلاس کے اختتام تک ہر روز 36 ممالک کے سربراہان اسمبلی سے خطابات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

اس اجلاس میں منگل کے روز دنیا کے 36 ممالک کے رہنما مختلف معاملات پر اپنے اپنے ملک کے نکتہء نظر کا اظہار کریں گے، جب کہ دو روز قبل نیویارک میں ہونے والے بم دھماکے اور شامی شہر حلب میں ایک امدادی قافلے پر ہونے والے فضائی حملے جیسے معاملات کا اثر بھی رہنماؤں کی بات چیت میں دکھائی دے رہا ہے۔ شام کے موضوع پر ہی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل امریکی وزیرخارجہ جان کیری نیویارک میں اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف سے ملاقات کر رہے ہیں، جس میں شام میں فائربندی معاہدے کے موضوع پر بات چیت ہو گی۔ ایک ہفتے قبل اس معاہدے کے بعد شام میں پرتشدد واقعات میں نمایاں کمی آئی تھی، تاہم گزشتہ روز امدادی قافلے پر فضائی حملے کے بعد اس معاہدے کی عملی طور پر ناکامی کے باتیں سامنے آ رہی ہے۔ 

۔



متعللقہ خبریں