جنوبی سوڈان میں خانہ جنگی

جنوبی   سوڈان  میں  جھڑپوں    کے معاملے پر  بات چیت کی غرض سے     سلامتی کونسل نے ایک  ہنگامی اجلاس منعقد کیا ہے

527158
جنوبی سوڈان میں خانہ جنگی

وسطی  افریقی  ملکوں میں سے جنوبی سوڈان   میں خونریز  جھڑپوں  کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے  مذمت کی ہے۔

سلامتی کونسل نے خاصلر   دارالحکومت جوبا   میں   سول  مقامات اور  اقوام  متحدہ کے دفتر کو ہدف  بنانے والے     حملوں کی شدید مذمت  کرتے ہوئے فریقین سے     جھڑپوں کو  روکنے کی اپیل کی ہے۔

جنوبی   سوڈان  میں  جھڑپوں    کے معاملے پر  بات چیت کی غرض سے     سلامتی کونسل نے ایک  ہنگامی اجلاس منعقد کیا ہے۔

 اجلاس کے بعد جاری کردہ  مشترکہ اعلامیہ  میں   صدر   سالوا  کیر اور سابق    نائب صدر  ریک      سے  اپنے اپنے حامیوں کو  جھڑپوں  سے   باز  رکھنے   کا کہا گیا ہے۔

ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی  سوڈان     میں موجود  اقوام متحدہ کا مشن  دفتر       اپنے گھر بار کو ترک کرنے  والوں کے تحفظ   اور جنگ کا خاتمہ کرتے ہوئے   سلامتی کے ماحول    کی  بحالی کے  زیر مقصد    تمام تر طرفین سے    رابطے میں  ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں