جنوبی سوڈان گزشتہ تین روز سے جاری جھڑپوں کے دوران  250 سے زائد افراد ہلاک

شہر کے مختلف علاقوں سے مقامی لوگوں نے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع کر دیا ہے۔ سابقہ باغی لیڈر اور موجودہ نائب صدر ریک مچار کے ترجمان کے مطابق حکومتی فوج نے سابقہ باغیوں کے لشکر پر حملہ کیا ہے۔ یہ لشکر جبل بیس میں مقیم ہے

526509
جنوبی سوڈان  گزشتہ تین روز سے جاری جھڑپوں کے دوران  250 سے زائد افراد ہلاک

دنیا کے  نئے ممالک میں سے جنوبی  سودان  میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دارالحکومت  جوبا میں  گزشتہ تین روز سے جاری جھڑپوں کے دوران  250 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

جُوبا میں اقوام متحدہ کے امن مشن نے بھی لڑائی جاری رہنے کی تصدیق کی ہے۔

 شہر کے مختلف علاقوں سے مقامی لوگوں نے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع کر دیا ہے۔ سابقہ باغی لیڈر اور موجودہ نائب صدر ریک مچار کے ترجمان کے مطابق حکومتی فوج نے سابقہ باغیوں کے لشکر پر حملہ کیا ہے۔ یہ لشکر جبل بیس میں مقیم ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں 33 سویلین ہیں۔



متعللقہ خبریں