متحدہ امریکہ جنوبی کوریا میں میزائیلوں کا دفاعی سسٹم قائم کررہا ہے

روئٹر کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے جمعے کو ایک بیان میں اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا اینٹی میزائل سسٹم تھاڈ ، صرف شمالی کوریا کے میزائلوں سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے، عنقریب ہی نصب کردیا جائے گا

525643
متحدہ امریکہ  جنوبی کوریا میں میزائیلوں کا دفاعی سسٹم قائم کررہا ہے

متحدہ امریکہ  نے جنوبی کوریا کو لاحق خطرات کے پیش نظر اس ملک میں  میزائیلوں کا دفاعی نظام  قا ئم کررہا ہے۔

روئٹر کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے جمعے کو ایک بیان میں اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا اینٹی میزائل سسٹم تھاڈ ، صرف شمالی کوریا کے میزائلوں سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے، عنقریب ہی نصب کردیا جائے گا-

جنوبی کوریا کے فوجی ذرائع نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس سسٹم کو سئول کے جنوب میں ستر کیلو میٹر دور واقع علاقے دائگو یا پیونگتائگ میں امریکی فوجی اڈوں میں نصب کئے جانے کا امکان ہے-

تھاڈ سسٹم نصب کئے جانے کے سلسلے میں جنوبی کوریا اور امریکہ کے مذاکرات ، شمالی کوریا کی جانب سے چوتھے ایٹمی تجربے اور دورمار میزائل کے تجربے کے بعد رواں سال فروری میں شروع ہوئے تھے- جنوبی کوریا کے اس فیصلے پر شمالی کوریا اور چین نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے-

 



متعللقہ خبریں