متحدہ امریکہ کا شمالی کوریا کے رہنما "کم  جونگ اُن" پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ

متحدہ امریکہ نے  ملک کے سربراہ کم جونگ اُن  کوشمالی کوریا میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار قرار دیا ہے۔متحدہ امریکہ نے شمالی کوریا کے رہنما کے علاوہ دس اور حکام کو بلیک لسٹ کیا ہے

525034
متحدہ امریکہ کا شمالی کوریا کے رہنما "کم  جونگ اُن" پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ

متحدہ امریکہ  نے شمالی کوریا  کے رہنما"  کم  جونگ   اُن "  کے خلاف پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متحدہ امریکہ نے  ملک کے سربراہ کم جونگ اُن  کوشمالی کوریا میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار قرار دیا ہے۔متحدہ امریکہ نے شمالی کوریا کے رہنما کے علاوہ دس اور حکام کو بلیک لسٹ کیا ہے۔

امریکہ کی ان پابندیوں کے بعد وہ کسی امریکی شہری کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکتے ہیں اور امریکہ میں اُن کی جائیداد اور اثاثے بھی منجمد ہوں جائیں گے۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا کو اپنی جوہری سرگرمیوں کی وجہ سے پہلے ہی کئی پابندیوں کا سامنا ہے۔

محکمۂ خزانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کم جونگ اُن کی سربراہی میں شمالی کوریا میں عدم برداشت، ظلم اور عدالتی قتل سمیت تشدد اور جبری مشقت میں اٰضافہ ہوا ہے اور ان کے اپنے ہی عوام کے لیے مشکلات بڑھی ہیں۔

ان پابندیوں کا اعلان ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بارے میں امریکی محکمۂ خارجہ کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 80 ہزار سے ایک لاکھ 20 ہزار قیدی شمالی کوریا کی جیلوں میں قید ہیں جہاں اُنھیں تشدد، جنسی طور پر حراساں کیا جاتا ہے اور کئی پھانسی دی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ نے اس سے پہلے شام کے صدر بشار الاسد اور لیبیا کے صدر محمد قذافی کے خلاف بھی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔                                



متعللقہ خبریں