روس کے وزیر دفاع شام کے دورے پر

شام کے صدر بشار الاسد نے ہفتے کو روس کے وزیر دفاع سے دمشق میں ملاقات کی جبکہ امریکی اور روسی عہدیداروں نے الگ بات چیت میں رواں ہفتے امریکہ کی حمایت یافتہ باغی فورسز پر روس کے حملے کے معاملے پر بات چیت کی ہے

513934
روس کے وزیر دفاع شام کے دورے پر

شام کے صدر بشار الاسد نے ہفتے کو روس کے وزیر دفاع سے دمشق میں ملاقات کی جبکہ امریکی اور روسی عہدیداروں نے الگ بات چیت میں رواں ہفتے امریکہ کی حمایت یافتہ باغی فورسز پر روس کے حملے کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔

سرگئی شوئیگو روس کی طرف سے نو ماہ قبل بشارالاسد کی حمایت میں روسی فورسز بھیجنے کے بعد شام کا دورہ کرنے والے اعلیٰ ترین روسی عہدیدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر ولادیمر پوتین  کے ذاتی نمائندے کے طور پر دمشق گئے۔

کئی ماہ سے جاری روسی فضائی کارروائیوں کی وجہ سے شام کی سرکاری فورسز کو حزب مخالف کے جنگجوؤں کے خلاف پیش رفت میں مدد ملی ہے۔

 امریکہ روس پر یہ الزام عائد کرتا ہے کہ وہ اکثر اوقات داعش کے دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کی بجائے اعتدال پسند حزب مخالف کے گروپوں کو نشانہ بناتا ہے۔

دریں اثنا شام کی حزب مخالف کے گروپوں اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کا ماننا ہے کہ روس کی فضائی کارروائیوں کی وجہ سے لا تعداد عام شہری ہلاک ہوئے۔

وہ یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ روس کے ہوابازوں کے بلاامتیاز فضائی حملوں میں سول اسپتالوں، اسکولوں اور اس بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے جن کا باغیوں کی فوجی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں