داغستان میں جھڑپوں میں چار افراد ہلاک

نیوز ایجنسی کے مطابق روسی فوج کے کمانڈوز انتہا پسندوں کے اچانک حملے کی زد میں آ کر مارے گئے جبکہ چھ انتہا پسند مختلف جھڑپوں میں ہلاک کیے گئے۔اغستان اور چیچنیا کی سرحدیں ملتی ہیں اور دونوں میں مسلمان انتہا پسند سرگرم ہیں

513154
داغستان میں جھڑپوں میں چار افراد ہلاک

شمالی  کاکیشیا    کے علاقے داغستان میں  انتہا پسندوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں چار کمانڈوز اور چھ عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

یہ جھڑپیں شورش زدہ روسی جمہوریہ داغستان میں ہوئی ہیں۔

 نیوز ایجنسی کے مطابق روسی فوج کے کمانڈوز انتہا پسندوں کے اچانک حملے کی زد میں آ کر مارے گئے جبکہ چھ انتہا پسند مختلف جھڑپوں میں ہلاک کیے گئے۔

داغستان اور چیچنیا کی سرحدیں ملتی ہیں اور دونوں میں مسلمان انتہا پسند سرگرم ہیں۔ روسی حکومت کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اِن جمہوریاؤں میں اسلامی انتہا پسندی کی وجہ غربت اور کرپشن ہے۔

 



متعللقہ خبریں