وزیر اعظم بن علی یلدرم کی آذربائیجان میں مصروفیات

وزیر اعظم بن علی یلدرم آذربائیجان کے دو روزہ دورے پر تشریف لے گئے ہیں ۔

503197
وزیر اعظم بن علی یلدرم  کی آذربائیجان میں مصروفیات

 

وزیر اعظم بن علی یلدرم آذربائیجان کے دو روزہ دورے پر تشریف لے گئے ہیں ۔ 

وہ آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف، وزیر اعظم آرتور راسی زادے  اور قومی اسمبلی کے اسپیکراوکتائی عاسا ڈور کیساتھ  ملاقات کریں گے ۔  مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ بالائی قارا باغ کے مسئلے اور علاقائی اور عالمی مسائل  کا جائزہ لیا جائے گا ۔  وزیر اعظم بن علی یلدرم آذربائیجان کے سابق صدر مرحوم حیدر علی ییف کےمزار اور شہداء خیابان پر حاضری دیں گے۔وزارت عظمیٰ کے پریس  سیکریٹریٹ کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے   کہ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنھبا لنے کے بعد سب سے پہلے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور آذربائیجان کا دورہ کیا ہے جو دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کا مظہر ہے ۔



متعللقہ خبریں