جمہوریہ کونگو میں فسادات
وگنڈا میں سن 1986 سے ابتک بر سر اقتدار یووری موسیوینی انتظامیہ کے خلاف قائم کردہ یہ تنظیم اقوام متحدہ کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہے
جمہوریہ کونگو میں یوگنڈا کے علیحدگی پسندوں اور سیکورٹی قوتوں کے درمیان رونما ہونے والی جھڑپ میں 5 شہری ہلاک ہو گئے۔
شہری تنظیم حقوق انسانی کا احترام کے کوآرڈینیٹر جین پال نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقوں میں سیکورٹی قوتوں اور جمہوری اتحاد قوتوں سے منسلک یوگنڈا کے علیحدگی پسند گروہوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس تصادم میں دو خواتین سمیت 5 شہری لقمہ اجل بن گئے۔
واضح رہے کہ بنی علاقہ سن 2014 سے ابتک خاصکر شہریوں کو ہدف بنانے والے علیحدگی پسندوں کے حملوں کا سامنا کرتا چلا آرہا ہے۔
یوگنڈا میں سن 1986 سے ابتک بر سر اقتدار یووری موسیوینی انتظامیہ کے خلاف قائم کردہ یہ تنظیم اقوام متحدہ کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہے۔
شہری تنظیموں کے مطابق علاقے میں حالیہ تین برسوں میں علیحدگی پسندوں کے حملوں سے ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔