امریکی صدر باراک اوباما کی ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر نکتہ چینی
مسلمانوں کو اس ملک میں آنے سے روکنا ہماری اقدار سے خیانت اور بے وفائی کا مفہوم رکھتا ہے۔
امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر نکتہ چینی۔۔
ریاست نیو جرسی کی ایک یونیورسٹی میں 50 ہزار افراد کے شریک ہونے والی ایک کنوکیشن تقریب سے خطاب کرنے والے صدر اوباما نے ٹرمپ کی تجویز کہ" مسلمانوں کے اس ملک میں داخلے کو روک دیا جائے" پر ایک بار پھر رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ " مسلمانوں کو اس ملک میں آنے سے روکنا ہماری اقدار سے خیانت اور بے وفائی کا مفہوم رکھتا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ "مسلمانوں کی تحقیر کرنا یا پھر انہیں تنہا رکھنا اور امریکہ داخلے پر ان سے غیر انسانی سلوک کرنے کی طرح کی تجویز پیش کرنا نہ صرف ہماری اقدار بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہماری پہچان اور شخصیت سے بے وفائی ہے، یہ چیز اس کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک میں اور بیرون ملک انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد میں ہمارے اہم ترین اتحادیوں اجنبی بنا دے گی۔"
صدر امریکہ کا کہنا تھا کہ اب ملک ایک دوسرے پر پہلے سے کہیں زیادہ انحصار کرنے کے حالات میں داخل ہو چکے ہیں، ٹرمپ کی میکسیکو کی سرحدوں پر دیوار کھڑی کرنے کی تجویز ملکی معیشت کو جانبر نہیں کرے گی اور نہ ہی ہماری ملکی سلامتی میں اضافہ کرے گی۔