برازیلی صدر کے خلاف بل کی منظوری
21 رکنی کمیٹی کے 15 ارکان نے اس بل کو سینٹ میں پیش کیے جانے کے حق میں وووٹ ڈالا
486016
برازیل میں سینٹ کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی نے صدر مملکت دیلما روزف کو بد عنوانیوں کے الزامات کے باعث عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے کی راہ ہموار کرنے والی تحریک کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔
21 رکنی کمیٹی کے 15 ارکان نے اس بل کو سینٹ میں پیش کیے جانے کے حق میں وووٹ ڈالا۔
اس پیش رفت کے بعد روزیف کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
تجویز کو رسمی طور پر قبول کرنے کے زیر مقصد سینٹ میں آئندہ ہفتے رائے دہی کی جائیگی۔
واضح رہے کہ صدر ِ مملکت کے خلاف تفتیش کے آغاز کے لیے 81 ارکان میں سے 41 کی حمایت لازمی ہے۔
دوسری جانب روزیف ان پر عائد الزامات کو مسترد کرتی چلی آئی ہیں۔