ایران کا معاوضے کی آدائیگی کا پابند بنانے کے امریکی فیصلے پر رد عمل

ایران نے متحدہ امریکہ کی سپریم کورٹ کیطرف سے ایران کو معاوضے کی آدائیگی کا پابند کرنے کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

475852
ایران کا معاوضے کی آدائیگی کا پابند  بنانے کے امریکی فیصلے پر رد عمل

ایران نے متحدہ امریکہ کی سپریم کورٹ کیطرف سے ایران کو معاوضے کی آدائیگی کا پابند کرنے کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس فیصلےکی مذمت کرتے ہوئے اسےمسترد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ امریکہ کی سپریم کورٹ نے 1983 میں بیروت کے سفارتخانے پر حملے کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کے لواحقین کو ادا کیے جانے والے دو ارب 600 میلین ڈالر کے معاوضے کو ایران کے مرکز بینک کے منجمند شدہ فنڈوں میں سے ادا کرنے کا فیصلہ سنایا تھا ۔

دریں اثناء امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی ،وزیر خارجہ جان کیری اور ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف آج ہونے والے مذاکرات میں ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی پیدا کرنے کے موضوع کا جائزہ لیں گے ۔امریکی مجلس کے ترجمان پاول رائن نے بھی تحریری اعلامئیے میں اسطرف توجہ دلائی ہے کہ مذاکرات میں جان کیری پابندیوں میں نرمی پیدا کرنے کا اعلان کریں گے ۔

متعللقہ خبریں