ایران کو روسی طیارے فروخت نہیں کیے جائیں گے:امریکہ

امریکی مشیربرائے سیاسی امور تھامس شانن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کو روسی ساختہ لڑاکا طیاروں کی فروخت رکوانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کا حق استعمال کرے گا

465655
ایران کو روسی طیارے فروخت نہیں  کیے جائیں گے:امریکہ

امریکہ نے ایران کو روس سے ایس یو-30 جنگی طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی دی ہے

امریکی مشیربرائے سیاسی امور تھامس شانن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کو روسی ساختہ لڑاکا طیاروں کی فروخت رکوانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کا حق استعمال کرے گا۔

انھوں نے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے روبرو گزشتہ روز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس سے اس طرح کے اسلحے کی ایران کو فروخت کی سلامتی کونسل سے منظوری لینا ضروری ہے۔

شانن نے یہ بھی کہا ہے کہ'' روس ایران کو بیلسٹک میزائلوں کے آلات منتقل نہ کرنے سے متعلق اپنے وعدوں کی پاسداری کررہا ہے جبکہ ہمیں روسی حکام کی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے ٹیکنالوجی کو منتقل کرنے سے روکیں گے۔



متعللقہ خبریں