نائیجر: بوکوحرام نے 6 فوجی مار دیئے، علاقے میں آپریشن شروع

نائیجر میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے نائیجیریا کی سرحد کے قریب ایک فوجی قافلے پر حملہ کرتےہوئے 6 فوجیوں کو ہلاک کر دیا

461863
نائیجر: بوکوحرام نے 6 فوجی مار دیئے، علاقے میں آپریشن شروع

نائیجر میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے نائیجیریا کی سرحد کے قریب ایک فوجی قافلے پر حملہ کرتےہوئے 6 فوجیوں کو ہلاک کر دیا ۔

محکمہ داخلہ کے مطابق، ان حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ بوکو حرام نائیجیریا اور کیمرون سے ملحقہ سرحدی علاقوں کو اپنے ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال کرتی ہے ۔

اس تنظیم کے خاتمے کےلیے نائیجریا ،نائیجر،کیمرون،چاڈ اور بینن نے مشترکہ فوج کے قیام کا فیصلہ کیا تھا ۔



متعللقہ خبریں