برازیل کا سیاسی بحران جاری،صدر کا دورہ امریکہ منسوخ

برازیل میں حکومت میں شامل ڈیموکریٹک الائنس نے علیحدگی اختیار کر لی ہے جس سے ملک میں سیاسی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے

461043
برازیل کا سیاسی بحران جاری،صدر کا دورہ امریکہ منسوخ

برازیل میں حکومت میں شامل ڈیموکریٹک الائنس نے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

پارٹی کے رہنماوں میں شامل رومیرو جُوکا نے پریس کو بیان دیتےہوئے کہا ہے کہ ہم نے یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے اور حکومت میں شامل ہمارے 7 وزرا اور نائب صدر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھی مستعفی ہو جائیں ۔

بتایا گیا ہےکہ بد عنوانی کے الزامات کی وجہ سے اب صدر دیلما روسیف کو پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ صدر روسیف کو اعتماد کے ووٹ کے لیے پارلیمان کی ُکل 513 نشستوں میں سے ایک تہائی اکثریت کی ضرورت ہے ۔

دوسری جانب برازیل کی صدر دلما روسیف نے ملک میں پیدا ہوئے سیاسی بحران کی وجہ سے اپنا امریکی دورہ منسوخ کر دیاہے۔



متعللقہ خبریں