شام میں نئے آئین کی تیاری پر امریکہ اور روس کا اتفاق

شام میں سیاسی تبدیلی کے لیے بنیادی ڈھانچے اور نئے مسودہ آئین کی ماہ اگست تک تیاری کے معاملات پر مطابقت قائم ہوئی ہے

457902
شام میں نئے آئین کی تیاری پر امریکہ اور روس کا اتفاق

متحدہ امریکہ اور روس نے اسد انتظامیہ اور مخالفین کے درمیان " یرغمالیوں کے مبادلے " اور نئے آئین کی ماہ اگست تک تیاری کے معاملے پر اتفاق قائم کر لیا ہے۔

حالیہ 6 ماہ میں تیسری بار روس کا دورہ کرنے والے امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے صدر ولا دیمر پوٹن اور اپنے ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کا اولیت کا ایجنڈہ شام کی خانہ جنگی تھا۔ مذاکرات کے بعد ایک اعلان کرنے والے امریکی سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ ہم نے روس کے ساتھ "شام کے سیاسی تبدیلی دور کے دائرہ کار میں تشکیل دیے گئے فریم ورک پر بات چیت کی ہے، جس دوران سیاسی تبدیلی کے لیے بنیادی ڈھانچے اور نئے مسودہ آئین کی ماہ اگست تک تیاری کے معاملات پر مطابقت قائم ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم اس حوالے سے بشارالاسد کے درست فیصلہ کرنے کے متمنی ہیں۔

دریں اثناء اسد انتظامیہ اور مخالفین کے درمیان جنیوا میں منعقدہ بلمشافہ امن مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔، جبکہ دوسرے مرحلے کی بات چیت 9 اپریل کو متوقع ہے۔

دوسری جانب کیری کے دورہ روس میں یوکیرین کا بحران بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔

جان کیری نے سرگئی لاوروف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس میں بتایا کہ یوکیرین کے بحران کے حل سے متعلق تدابیر پر مبنی منسک ۔ ٹو معاہدے پر عمل درآمد کی صورت میں امریکہ روس پر عائد پابندیوں کو منسوخ کرنے کے لیے تیار ہے۔



متعللقہ خبریں