سوڈان: روہینگا مسلمانوں کے لئے کھلی دعوت

ہم روہینگا مسلمانوں کو اپنے ملک میں قبول کرنے پر خوشی محسوس کریں گے : صدر عمر البشیر

448175
سوڈان: روہینگا مسلمانوں کے لئے کھلی دعوت

سوڈان کے صدر عمر البشیر کی طرف سے روہینگا مسلمانوں کے لئے کھلی دعوت۔۔۔

صدر عمر البشیر نے میانمار میں بدھوں کے ظلم و ستم کا نشانہ بننے والے روہینگا مسلمانوں کو سوڈان میں رہائش اختیارت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ "ہم روہینگا مسلمانوں کو اپنے ملک میں قبول کرنے پر خوشی محسوس کریں گے"۔

انہوں نے قتل عام اور انسانی حقوق کی پامالی کے شکار روہینگا مسلمانوں کو فضائی، زمینی اور سمندری راستے سے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضھ رہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں واقع شہید جامع مسجد کے امام نے گذشتہ جمعہ کے خطبے میں گلوبل روہینگا مرکز کے سربراہ عبداللہ معروف کو روہینگا مسلمانوں کے ملک میں داخلے اور انہیں سرکاری اجازت نامے کی دستاویزات دینے سے متعلق سوڈان کے صدر عمر البشیر کے تیاریاں شروع کرنے کی تصدیق کی تھی۔



متعللقہ خبریں