متحدہ امریکہ میں صدارتی امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری

ماہ نومبرمیں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل دونوں جماعتوں کے اپنی پارٹی کے صدارتی امیدوارکا انتخاب کرنے کے لیےابتدائی انتخاب کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی کیرولینا میں ہونے والے پرائمری انتخاب میں قریبی برنی سینڈرزکوشکست دے کراپنی پوزیشن کومزید بہتر بنالیا ہے

440842
متحدہ امریکہ میں صدارتی امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری

متحدہ امریکہ میں صدارتی امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

ماہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل دونوں جماعتوں کے اپنی پارٹی کے صدارتی امیدوار کا انتخاب کرنے کے لیے ابتدائی انتخاب کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈیموکریٹ کی طرف سے امریکی صدارتی امیدوار کی نامزدگی کی خواہاں ہلری کلنٹن نے جنوبی کیرولینا میں ہونے والے پرائمری انتخاب میں قریبی برنی سینڈرز کو شکست دے کر اپنی پوزیشن کو مزید بہتر بنا لیا ہے۔

انتخابات کے فوری بعد سینڈرز کی طرف سے جاری بیان میں ہلری کو کامیابی کی مبارکباد پیش کی گئی۔

یہ ہلری کلنٹن کی چار مقابلوں میں سے تیسری کامیابی ہے۔ وہ نیو ہیمشائر میں سینڈرز سے ہار گی تھیں۔

جمعے کے روز کولمبیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ''ساؤتھ کیرولینا پرائمری ذاتی طور پر میرے لیے اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ میں ایک واضح پیغام بھیجنا چاہتی ہوں کہ جنوبی کیرولینا تبدیلی کے لیے تیار ہے''۔

گذشتہ تین مقابلوں میں ہیلری کلنٹن اور برنی سینڈرز کے مابین صدارتی دوڑ میں ووٹوں میں زیادہ فرق نہیں رہا۔اس سے پہلے صدارتی امیدواروں کے انتخاب کے تیسرے مرحلے میں جنوبی کیرولائنا سے رپبلکن جماعت کے ڈونلڈ ٹرمپ اور نیواڈا سے ڈیموکریٹ پارٹی کی ہلری کلنٹن نے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کا انتخاب جیتا۔



متعللقہ خبریں