داعش کے تیل کا خریدارترکی نہیں شامی اقتدار ہے:امریکہ

وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ اسد انتظامیہ داعش کے تیل کی سب سے بڑی خریدار ہے جس کا ثبوت بھی موجود ہے جس کی وجہ سے اس کے حلیف ملک روس کو خدشہ لاحق ہے

398708
داعش کے تیل کا خریدارترکی نہیں شامی اقتدار ہے:امریکہ

ترکی کی طرف سے داعش کا تیل خریدنے کے روسی الزام کی امریکہ نے بھی تردید کر دی ہے۔
وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ اسد انتظامیہ داعش کے تیل کی سب سے بڑی خریدار ہے جس کا ثبوت بھی موجود ہے جس کی وجہ سے اس کے حلیف ملک روس کو خدشہ لاحق ہے ۔
ارنسٹ نے کہا کہ اسد اتنظامیہ روس کی وجہ سے اب تک اقتدار پر قابض ہے ۔
ترجما ن نے بتایا کہ گزشتہ دنوں پیرس اجلاس کے دوران صدر اوباما اور صدر ایردوان نے سرحدی تحفظ کے معاملے پر بات چیت کی ۔،جہاں تک ترکی کی قومی سلامتی کا تعلق ہے تو اس نے اپنی شام کے ساتھ سرحد کا جزوی حصہ بند کر دیا ہے تاکہ متحارب عناصر کا داخلہ روکا جا سکے ۔
امریکی محکمہ خارجہ نے بھی روسی دعووں کی تردید کرتےہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں روس نے کسی قسم کا ثبوت بھی فراہم نہیں کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں