یورپ کا وہ مہذب ملک جہاں گھوڑوں کی عزت محفوظ نہیں

ایک برطانوی اخبار نے خبر دی ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں جانوروں اور بالخصوص گھوڑوں کے ساتھ جنسی اختلاط کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہوتا جارہا ہے

396696
یورپ کا وہ مہذب ملک جہاں گھوڑوں کی عزت محفوظ نہیں

سوئٹزر لینڈ کو یورپ کا کشمیر بھی کہا جاتا ہے اس کا ذکر آتے ہی سرسبزوشاداب پہاڑ وں،وادیوں اور دلکش نظاروں کا منظرذہن میں میں ابھرتا ہے اور اس امیر قوم کے تہذیب یافتہ لوگوں کا عکس نظروں میں کوند جاتا ہے مگر ایک برطانوی اخبار نے سوئٹزرلینڈ کے متعلق ایک انتہائی شرمناک خبر دی ہے۔ برطانوی اخبار نے سوئس میڈیا کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں جانوروں اور بالخصوص گھوڑوں کے ساتھ جنسی اختلاط کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں 2013ءمیں جانوروں کے ساتھ جنسی اختلاط کے 1542واقعات رجسٹر کیے گئے تھے جو 2014میں بڑھ کر 1709ہو چکے ہیں۔
ان واقعات میں سب سے زیادہ گھوڑوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ2014میں 105واقعات میں گھوڑوں کو جنسی لذت کے لیے استعمال کیا گیا۔
بتایا جاتا ہے سوئس عوام میں جانوروں کے ساتھ جنسی اختلاط کے واقعات میں اضافہ حیران کن ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں اس وقت جانوروں سے جنسی لذت حاصل کرنے کے عادی افراد کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
دوسری طرف ملک میں 18ہزار سے زائد فارم ہاوسز میں 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد گھوڑے پائے جاتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں