روس داعش کو شاذ ونادر ہی نشانہ بنا رہا ہے

روس آپریشنوں میں شام کے مخالفین کے دیگر عناصر کو نشانہ بنانا جاری رکھے ہوئے ہے اور اس چیز نے صورتحال کو زیادہ پیچیدہ بنا دیا ہے۔ بن روہوڈس

396487
روس داعش کو شاذ ونادر ہی نشانہ بنا رہا ہے

روس کے جنگی طیاروں نے صبح کے وقت شام میں حلب سے منسلک تحصیل عزیز کے قریب رہائشی مقامات پر بمباری کی۔
ترکی کی سرحد کے قریب واقع اور زیادہ تر ترکمان آبادی پر مشتمل گاوں یازی باع لار کے قریب ہونے والے دھماکوں کی آوازیں ترکی کے ضلع کیلیس میں بھی سنائی دے رہی ہیں۔
علاقے سے اٹھنے والا دھواں کیلیس شہر کے مرکز سے بھی دکھائی دے رہا ہے۔
روسی جنگی طیاروں نے ہفتے کے آخری دنوں میں بھی عزیز میں انسانی امداد کے ٹرالروں پر 2 مختلف حملے کئے جن میں 13 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے تھے۔
دوسری طرف امریکہ نے کہا ہے کہ روس، شام میں مخالف عناصر کے خلاف کثیر تعداد میں فوجی کاروائیاں کر رہا ہے۔
وائٹ ہاوس کے قومی سکیورٹی کونسل کے نائب مشیر بن روہوڈس نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس شام میں کئے گئے حملوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کو شاذ نادر ہی نشانہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس آپریشنوں میں شام کے مخالفین کے دیگر عناصر کو نشانہ بنانا جاری رکھے ہوئے ہے اور اس چیز نے صورتحال کو زیادہ پیچیدہ بنا دیا ہے۔
بن روہوڈس نے کہا کہ ہم شام میں مخالفت کو سیاسی حل کے ایک حصے کے طور پر دیکھتے ہیں اور یہ مخالف عناصر امریکہ، روس اور دیگر ممالک کے عوام کے لئے خطرہ نہیں ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں