روسی وزیر خارجہ کا جھوٹ سامنے آ گیا

کریملن نے صدر رجب طیب ایردوان کیطرف سے روس کے صدر ولادیمر پوتن کیساتھ ٹیلیفون پر بات کرنے کی کوشش کرنے کی توثیق کر دی ہے ۔

356031
روسی وزیر خارجہ کا جھوٹ سامنے آ گیا

کریملن نے صدر رجب طیب ایردوان کیطرف سے روس کے صدر ولادیمر پوتن کیساتھ ٹیلیفون پر بات کرنے کی کوشش کرنے کی توثیق کر دی ہے ۔
روس کے صدارتی ترجمان ڈیمٹری پاسکوف نے کہا ہے کہ صدر ایردوان نے منگل کے روز ترکی کی سرحدی خلاف ورزی کرنے والے طیارے کو مار گرانے کے بعد صدر پوتن کو فون کیا تھا ۔ انھوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر ایردوان نے طیارے کو مار گرانے کے واقعے سے سات آٹھ گھنٹے بعد صدر پوتن سے بات کرنے کو کوشش کی تھی ۔ صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے صدر پوتن سے بات کرنے کی درخواست کی تھی لیکن کریملن نے اس سلسلے میں ہمیں کوئی جواب نہیں دیا ۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئے لاوروف نے کل یہ بیان دیا تھا کہ صدر ایردوان نے طیارے کو مار گرانے کے واقعے کے بعد ہمیں فون نہیں کیا ہے ۔ اب عالمی برادری کی نظریں سوموار کے روز اقوام متحدہ کی زیر نگرانی پیرس میں ہونے والے ماحولیاتی سربراہی اجلاس پر مرکوز ہو گئی ہیں کیونکہ صدر ایردوان اور صدر پوتن دونوں اس اجلاس میں شریک ہونگے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں