روس اور فرانس کی داعش کے خلاف مشترکہ کاروائیاں

پوٹن نے ماسکو میں اپنے اعلان میں اس طرح اپنے ملک کے فرانسیسی بحری بیڑے کے ساتھ کسی مشترکہ شام منصوبے پر کام کر سکنے کا اظہار کیا ہے

418752
روس اور فرانس کی داعش کے خلاف مشترکہ کاروائیاں

روسی صدر ولادیمر پوٹن نے روسی بحری بیٹرے کو شام جاتے ہوئے فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز شارل دو گول کے عملے کو اتحادی کے طور پر قبول کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پوٹن نے ماسکو میں اپنے اعلان میں اس طرح اپنے ملک کے فرانسیسی بحری بیڑے کے ساتھ کسی مشترکہ شام منصوبے پر کام کر سکنے کا اظہار کیا ہے۔
ادھر پوٹن کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ میں بھی کہا گیا ہے کہ فرانس اور روسی صدور کے درمیان ٹیلی فون بات چیت سر انجام پائی جس دوران داعش کے خلاف جنگ میں تعاون کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سے دو نوں ملکوں نے داعش کے اہداف پر فضائی حملوں میں اضافہ کیا ہے۔
فرانسیسی وزیر دفاع جان ایو لوڈرین نے اتنباہ دیا ہے کہ یہ فضائی حملے بڑھتے ہوئے جاری رہیں گے۔
دوسری جانب روس نے فضائی حملوں کے ذریعے داعش کے دو سو اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شام میں فضائی قوتوں کو 37 جنگی طیاروں کے ساتھ تقویت دی جائیگی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں