ایران کا میزائل تجربہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے: سلامتی کونسل

سلامتی کونسل کی جائزاتی کمیٹی کوامریکی ،برطانوی اور فرانسیسی نمائندوں نے ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایران کے میزائل تجربے کے بارے میں مناسب کاروائی ضرور کرے

396096
ایران کا میزائل تجربہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے: سلامتی کونسل

ایران نے دس اکتوبر کو بلاسٹک میزائل کا جو تجربہ کیا تھا کہ اس نے سلامتی کونسل میں دوبارہ ایک مسئلہ کھڑا کر دیا ہے۔
کونسل کی جائزاتی کمیٹی کوامریکی ،برطانوی اور فرانسیسی نمائندوں نے ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس بارے میں مناسب کاروائی ضرور کرے۔
کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران نمائندوں نے کہا کہ ایران کا یہ رویہ اقوام متحدہ کی نافذ کردہ پابندیوں کے خلاف ہے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ اسے عالمی قوانین کی پروا نہیں ہے ۔
امریکہ کے کونسل میں متعین مستقل نمائندے نے کہا کہ ایران کا یہ تجربہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
مستقل نمائندوں نے مزید کہا کہ اس جوہری معاہدے کی شرائط کی پابندی تمام طرفین پر واجب العمل ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں