جرمنی میں مذہب اسلام اور پناہ گزینوں کے خلاف پیگدا کے مظاہرے

کچھ عرصے سے خاموشی اختیار کرنے والی اس تحریک کے اراکین نے اب درسدین میں مظاہرہ کیا ہے۔ تقریباً نو ہزار افراد کے اس مظاہرے میں یورپی یونین اور جرمنی میں پباہ گزینوں کے خلاف مظاہرے میں حصہ لیا ہے

388392
جرمنی میں مذہب اسلام اور پناہ گزینوں کے خلاف پیگدا کے مظاہرے

جرمنی میں مذہب اسلام اور پناہ گزینوں کے خلاف تحریک ِ پیگدا نے ایک بار پھر مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
کچھ عرصے سے خاموشی اختیار کرنے والی اس تحریک کے اراکین نے اب درسدین میں مظاہرہ کیا ہے۔
تقریباً نو ہزار افراد کے اس مظاہرے میں یورپی یونین اور جرمنی میں پباہ گزینوں کے خلاف مظاہرے میں حصہ لیا ہے۔
مظاہرین نے پناہ گزینوں کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے میں کامیاب ثابت نہ ہونے والی جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل کے خلاف نعرے بازی کی ۔
تحریکِ پیگدا مشرقِ وسطیٰ ۔ ایشیا اور ارفریقہ سے جرمنی جانے والے پناہ گزینوں کے خلاف نئے سرے سے مظاہروں کا سلسلہ شروع کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
مذہب اسلام اور پناہ گزینوں کے خلاف اب تک ہونے والے مظاہروں میں 25 ہزار کے لگ بھگ افراد شرکت کرچکے ہیں۔
جرمنی میں 2015 تک ایک لاکھ پناہ گزینوں کو پناہ دینے کی توقع کی جا رہی ہے۔
جرمن میڈیا کے مطابق امسال ڈیڑھ لاکھ پناہ گزینوں کے جرمنی پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں