برٹش ایئر ویز کے مسافر بردارطیارے میں آگ لگ گئی

برٹش ایئر ویز کے ایک مسافر طیارے میں امریکہ کے شہر لاس ویگاس کے ہوائی اڈے پر آگ لگ گئی تاہم تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

343925
برٹش ایئر ویز کے مسافر بردارطیارے میں آگ لگ  گئی

برٹش ایئر ویز کے ایک مسافر طیارے میں امریکہ کے شہر لاس ویگاس کے ہوائی اڈے پر آگ لگ گئی تاہم تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
ہے ۔ ریاست نویڈا کے شہر لاس ویگاس میں مک کیران ایئرپورٹ پر برطانوی ایئر لائن کا طیارہ بوئنگ 777 لندن کی پرواز کے لیے تیار تھا کہ اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی جس سے جہاز میں دھواں پھیل گیا ۔ جہاز میں 159 مسافر اور عملے کے 13 ارکان سوار تھے جنہوں نے دھواں پھیلتے دیکھ کر جان بچانے کی کوششیں شروع کردیں جس سے طیارے میں بھگدڑ مچ گئی۔
ایوی ایشن حکام نے فوری طور پر مسافروں کو ہنگامی راستوں سے جہاز سے باہر نکالا تاہم اس دوران دھوئیں اور بھگدڑ سے 20 افراد زخمی ہوگئے جن میں عملے کے 2 ارکان بھی شامل ہیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق آگ طیارے کے بائیں انجن میں لگی تھی جس پر جلد ہی قابو پالیا گیا جب کہ واقعے کےبعد ایک رن وے کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا۔ ایئرلائن کا کہنا ہےکہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں