روس کی شام کو فوجی امداد پر امریکہ کو تشویش ہے

واشنگٹن کے مطابق روس کی شام کو فوجی مدد ایک خطرناک اقدام ہے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے روس کے اس حوالے سے اقدامات سے شام میں جھڑپوں کو مزید شہہ ملنے کے خدشات کو زیرِ لب لایا ہے

376722
روس کی شام کو فوجی امداد پر امریکہ کو تشویش  ہے

ماسکو انتظامیہ کی جانب سے شامی انتظامیہ کی مدد کے لیے اس ملک کو طیارے روانہ کرنے کا فیصلہ کیے جانے کی خبروں پر امریکہ نے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
واشنگٹن کے مطابق روس کی شام کو فوجی مدد ایک خطرناک اقدام ہے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے روس کے اس حوالے سے اقدامات سے شام میں جھڑپوں کو مزید شہہ ملنے کے خدشات کو زیرِ لب لایا ہے۔
اس صورتحال کے مزید شامی شہریوں کے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے کا موجب بن سکنے پر توجہ مبذول کرانے والے ایرنسٹ نے اس طرف اشارہ دیا ہے کہ پناہ گزینوں کے ریلوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے داعش کے خلاف جہدوجہد کرنے والے اتحادیوں کے ساتھ اختلافات پیدا ہو سکنے کا بھی ذکر کیا۔
ادھر امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جان کوربی کا کہنا ہے کہ " روس کا شام کی جھڑپوں کے معاملے میں تعمیری ترین اقدام اسد کی مدد اور اس کی حوصلہ افزائی کو ختم کرنے پر مبنی ہو گا۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں